پنجاب میں انتظامی عہدوں پرتبدیلیوں سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے، ظہور کھرل

پنجاب میں انتظامی عہدوں پرتبدیلیوں سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے، ظہور کھرل

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خوراک رائے ظہور احمد کھرل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے پنجاب میں انتظامی عہدوں پر تبدیلیوں سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ان خیالات کا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

اظہار انہوں نے نومنتخب ضلعی چیئرمین پاکستان بیت المال چوہدری محمد مشتاق گجر کے ہمراہ پی ٹی آئی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد طیب بھٹی انوار ورک حاجی رفیق رانا ناصر محمود لیاقت بھٹی ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ سے مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان بیت المال کے ذریعے مستحق نادار لوگوں کی ہر ممکن امداد کی جارہی ہے اس موقع پر نومنتخب ضلعی چیئرمین پاکستان بیت المال چوہدری محمد مشتاق گجر نے کہا کہ مستحق نادار لوگوں کی میرٹ پر مالی امداد کی جائے گی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ میں ہر شعبہ مضبوط ہو گیا ہے اس موقع پر ضلعی صدر اپیکا طیب بھٹی انوار ورک رانا ناصر ودیگر نے نومنتخب چیئرمین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ظہور کھرل

مزید : ملتان صفحہ آخر