پنجاب میں اتائیوں، میڈیکل سٹوروں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

پنجاب میں اتائیوں، میڈیکل سٹوروں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال (نمائندہ پاکستان)ناقص کارکردگی کے حامل صوبہ بھر کے ہزاروں ڈرگ انسپکٹرز کے وسیع پیمانے پر ضلع بدرکئے جانے کیلئے فہرستیں مرتب کرلی گئیں، کارکردگی کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کیلئے میڈیکل سٹوروں اور اتائیوں کیخلاف ڈرگ انسپکٹروں کی طرف سے مقدمات درج کئے جانے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کا امکان،بتایاگیا ہے کہ حکومت پنجاب نے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ڈرگ انسپکٹروں کو اپنی اپنی تحصیلوں میں اتائیت اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے والے مافیا کیخلاف خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا لیکن مجموعی طورپر ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی نہ صرف انتہائی مایوس کن رہی بلکہ مختلف تحقیقاتی اداروں کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں متعدد کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں پائے گئے۔
تیاریاں، انسپکٹر ز