لیاقت پور کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، مخدوم مبین احمد

    لیاقت پور کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، مخدوم مبین احمد

  



لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمدنے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق لوکل گورنمنٹ سسٹم نافذ کررہی ہے جس سے بااختیار ادارے معرض وجود میں آئیں گے۔ عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کہ تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی لیاقت پور میں اچھی شہرت رکھنے والے عوامی نمائندوں کی حمایت کی جائے گی۔ میونسپل کمیٹی لیاقت پور میں راشد رفیق چوہدری گروپ سے مشاورت کے بعد ہی امیدواروں کی نامزدگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ راشد رفیق چوہدری سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی لیاقت پور سے مخادیم محسن آباد کی طویل سیاسی رفاقت ہے جس کو مزید مستحکم کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی اور بہتان بازی پرامن علاقہ کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش ہے جس کی روک تھام ہونی چاہئے۔ مخدوم مبین احمد نے شہریوں سے کہاکہ وہ لیاقت پور کی تعمیروترقی کیلئے اپنی اپنی تجاویز ان تک پہنچائیں۔

مخدوم مبین احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر