سابق میئرزکی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

  سابق میئرزکی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

  



بہاول پور(بیوروررپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیاتی اداروں کی بحالی میں حکومتی رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے تمام سیاسی جماعتیں مل کرمیثاق بلدیات کی تیاری کریں تاکہ اس بنیادی نظام حکومت کو بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار سابق میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے بلاول (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

بھٹو زرداری اور دیگر قومی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کیا۔اس ملاقات میں پنجاب میں مقامی حکومتوں کی تحلیل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے ساتھ اس زیادتی پر ملک بھر کی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کا مقصد حمہوریت کی بنیادی اساس مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کرناہے۔ملاقات میں سابق میئرلاہورکرنل مبشرجاوید،سابق میئر فیصل آبادمحمد رزاق ملک اورسابق میئرراولپنڈی سردار نسیم احمد،سابق چیئرمین ضلع کونسل لودھراں راجن سلطان پیرزادہ اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت نے بلدیات کے جمہوری اداروں پر شب خون مار کر اپنی ڈکٹیٹرانہ طبعیت کا مظاہرہ کیاہے یہ رویہ جمہوریت پسندوں کی طبعیت کے منافی ہے۔اورحکمران اگر واقعی جمہوریت پسند ہیں تو بلدیاتی اداروں کی فوری بحالی کا اعلان کریں۔مسلم لیگ ن اس اہم مسئلہ پر سنجیدگی سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اوردیگر رہنماؤں نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حوالہ سے سابق میئرز کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر