اپوزیشن مثبت قانون سازی میں حکومت کاساتھ دے، دوست مزاری

  اپوزیشن مثبت قانون سازی میں حکومت کاساتھ دے، دوست مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نا مہ نگار)قائمقام سپیکر پنجا ب ا سمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی نے کہا ہے کہ و ز یر ا عظم عمران خان ملک کی تر قی اور عو ا م کی بھلا ئی کے لیے ا نقلا بی ا قدا ما ت ا ٹھا ر ہے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکو مت اس وقت اپنی تما م تر تو جہ ملک کو معاشی طو ر پر مستحکم کر نے پر مر کو ز کئے ہوئے ہے، جس کی بدولت اب مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور معیشت تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملکِ پاکستان کی خوش (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

قسمتی ہے کہ عمر ا ن خان ایک با صلاحیت اور ایما ند ا ر لیڈ ر ہے جس کی قیاد ت میں پا کستا ن تر قی کے تما م مر ا حل کو جلد عبو ر کر ے گااور نیا پاکستان حا صل کر نے کے مقا صد بھی پو ر ے ہو نگے۔ اسمبلیوں میں اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ حکومت پر مثبت اور تعمیری تنقید کرے لیکن مثبت قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے۔ اپوزیشن جان بوجھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت قانون سازی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے جو کہ ملکی مفاد کے منافی ہے۔اگر اپوزیشن کا کردار یہی رہا تو حکومت اپنا راستہ خود بنائے گی۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اپوزیشن ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے اور ملکِ پاکستان کی ترقی میں حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے و سا ئل کیلئے باریاں بانٹنے و ا لو ں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ا ب کرپشن کا خاتمہ اور صرف ا نصا ف کا بو ل با لا ہو گا اور عو ا م کو حقو ق ا ن کی دہلیز پر ملیں گے۔گڈگورننس حکومت کی ترجیح اور شاہانہ انداز ترک کر کے سادگی کی پالیسی پر گامزن ہماری حکومت عوام کے بلند معیارِ زندگی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
دوست محمد مزاری