جنوبی پنجاب میں میپکو ٹاسک فورسز کاکریک ڈاؤن، 108بجلی چور وں کو رگڑا

جنوبی پنجاب میں میپکو ٹاسک فورسز کاکریک ڈاؤن، 108بجلی چور وں کو رگڑا

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 108بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ14ہزارروپے جرمانہ عائد۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔ 2دسمبر2019؁ء کو ملتان میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو14050یونٹس چوری کرنے پر305165روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان میں 18گھریلوصارفین کو18489یونٹس چوری کرنے پر283903روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو14654یونٹس چوری کرنے پر 228985 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو7028یونٹس چوری کرنے پر120184 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 16 گھریلو اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو14919یونٹس چوری کرنے پر241541روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو11377یونٹس چوری کرنے پر192000 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو10216یونٹس چوری کرنے پر172000 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 3 گھریلو صارفین کو2388یونٹس چوری کرنے پر52440روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 17گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو11335یونٹس چوری کرنے پر217795روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر