وہاڑی:گھریلو ناچاقی پرخاتون ذبح، شوہر گرفتار، تحقیقات شروع

  وہاڑی:گھریلو ناچاقی پرخاتون ذبح، شوہر گرفتار، تحقیقات شروع

  



وہاڑی،ٹھینگی (بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)نواحی چک نمبر85ڈبلیوبی میں گھریلوناچاقی پرامام مسجدنے اپنی 23سالہ بیوی کوچھری سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاپولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی برآمد کرلیامقتولہ کی نعش پوسٹمارم کیلئے ڈی ایچ کیو(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ہسپتال منتقل کردی گئی واقعات کے مطابق تھانہ ٹھینگی کی حدود 85ڈبلیوبی میں گھریلوناچاقی پرامام مسجدشفیق نے اپنی بیوی نازیہ بی بی کو گلے پر چھری پھیر کرقتل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نازیہ بی بی کی دوسال قبل امام مسجد شفیق سے شادی ہوئی تھی اور نازیہ بی بی ایک بچے کی ماں تھی جبکہ خاوندبیوی کے درمیان اکثرتنازعہ رہتاتھاجس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے گزشتہ رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑاہوا توملزم نے بیوی کوقتل کرنے کے بعدخودکوباندھ کرشورواویلاکیاکہ پانچ لوگوں نے گھرمیں گھس کرمجھے باندھ دیااورمیری بیوی کوقتل کردیاہے لیکن پولیس نے چندلمحوں میں ملزم سے اقرارجرم کروا کر ملزم کی نشاندہی پر گھر میں پڑی لکڑیوں سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ڈی پی اواخترفاروق حالات وواقعات کاجائزہ لینے کیلئے خودجائے وقوعہ پرپہنچ گئے پولیس تھانہ ٹھینگی نے خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے۔

بیوی قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر