کرپشن خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش، سید خاور علی شاہ

کرپشن خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش، سید خاور علی شاہ

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر)کرپشن کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،اپوزیشن،ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بجائے پاکستان کو آگے بڑھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے،انتظامی افسران کے تبادلے، عوام کو حکومتی اقدامات کا ریلیف گراس روٹ لیول تک پہنچانے کیلئے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے لاہور سے واپسی پرقتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ”انتشار“ کی سیاست کو بھول کر پاکستان کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں،پاک چین تجارتی معاہدے دوسرے مرحلے کے آغاز کی روشنی میں ملکی برآمدات خاطر خواہ اضافہ ہونے کی امید ہے،جس سے ملکی معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت،جس خلوص نیت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاں ہے،امید ہے کہ کشمیری عوام کو بہت جلد اپنی آزادی اور حق خودارادیت کی منزل مل جائے گی،ماضی میں کشمیر کے مسئلے کو سیاسی مصلحتوں کے تحت وہ اہمیت نہیں دی گئی،جو اسکا تقاضا بنتا تھا۔اس موقع پر سید گروپ کے مرکزی رہنما سید علی اکبرشاہ،سید محمد رضا شاہ،ملک حفیظ گل،زاہد حسین بھٹی،چوہدری محمد قاسم ارائیں،راؤ نوشاد احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر