قومی شاہراہ (این 70)کی مرمت، ریلوے اراضی سے مٹی چوری کرنیکا انکشاف
ملتان(نمائندہ خصوصی)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی مینٹنیس ونگ ساؤتھ پنجاب کے تحت قومی شاہراہ (این70)کے شولڈرزکی مرمت کے لئے ریلوے اراضی کی لاکھوں روپے مالیت(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
کی مٹی چوری کئے جانے کاانکشاف ہواہے۔بتایاجاتاہے کہ این ایچ اے حکام نے لاکھوں روپے کے عوض ملتان مظفرگڑھ اضافی شاہراہ کے چناب پل سے پہلے اوربعدمیں بارش سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہونے والے شولڈزکی مرمت کاٹھیکہ ایک نجی کمپنی کودیاتھاجس نے ملتان سائیڈ سے چناب پل پارکرتے ہی بائیں ہاتھ پرریلوے اراضی میں سے مٹی اٹھاکرشولڈزکے گڑھے بھرناشروع کئے ہوئے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ این ایچ اے کامذکورہ کنٹریکٹرریلوے کے لئے بھی بطورکنٹریکٹرکام کرتاہے اب تک اس کنٹریکٹرنے لاکھوں روپے کی مٹی چوری کرلی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل ایگزیکٹوانجینئرعابدرزاق نے مٹی چوری کاعلم ہونے پراین ایچ اے کے کنٹریکٹرکے خلاف کاروائی کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایاجاتاہے کہ آج ریلوے انتظامیہ کی طرف سے کمپنی کے خلاف مٹی چوری پرایف آئی آردرج کروائی جائے گی۔اس سلسلہ میں این ایچ اے کمپنی کے ذمہ دارعدنان سرورسے جب رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ ایک سال قبل وہ کمپنی کوخیربادکہہ چکے ہی اسطرح عمران سرورنے بھی رابطہ کرنے پرکمپنی سے لاتعلقی کااظہارکیا۔
انکشاف