گھریلو جھگڑے پر24سالہ خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی

      گھریلو جھگڑے پر24سالہ خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ  پاکستان)گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 24سالہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق خان بیلہ کی رہائشی24 سالہ ثمینہ بی بی نے آئے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)


 روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا، حالت تشویشناک ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال پہنچتے ہی ثمینہ بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑ گئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے4 افراد جن میں بستی بندور کی رہائشی15سالہ خالدہ بی بی، نیازی کالونی کی 22سالہ ثناء بی بی، مؤمبارک کی30سالہ سمیعہ بی بی اور باغ وبہار کارہائشی18سالہ زونیر علی شامل ہیں، ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی