ملتان میں ڈاکو راج، مختلف علاقوں میں 25وارداتیں، پولیس غائب

  ملتان میں ڈاکو راج، مختلف علاقوں میں 25وارداتیں، پولیس غائب

  



 ملتان (خبر نگار خصو صی) شہر میں ڈاکو راج قائم ہوچکی ہے،ڈاکووں کی دن دھاڑے لوٹ مار جاری ہے  ڈکیتی و چوری کی مختلف  25وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چہلیک پولیس کے علاقے میں دو ڈاکو دن دیہاڑے  راحیل بھٹی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

 کی دکان میں داخل ہوئے اور ساڑھے چار لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے پولیس نے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے گلگشت پولیس کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو طاہرحسین کے سپر سٹور سے  15ہزارروپے،  شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں محمد عادل سے 50ہزار روپے، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں محمد عمران سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا کینٹ پولیس کیعلاقے لال کرتی سے مصائب گلزار کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی تھانہ مظفر آباد کے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ سے اظہر کا لوڈر رکشہ، تھانہ قطب پور کے علاقے کھار پور سے ریاض کے گھر سے تین لاکھ ستر ہزار روپے اور آٹھ تولے زیورات   ، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محلہ اسحاق پورہ سے عطا الرحمن کی موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ کے علاقے کبوتر منڈی سے مقصود احمد کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی لنڈا بازار سے محمد اظہر کا موبائل نامعلوم چور لے گئے، بخاری کالونی سے محمد نوید کی موٹرسائیکل، تھانہ جلیل آباد کے علاقے ڈیرہ اڈا پارک کے باہر سے چور عبدالشکور کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لیگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بی سی جی چوک سے احمد کمال سے دونامعلوم افرادگن پوائنٹ پر نقدی ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرار ہوگئے، مظفر گڑھ روڑ سے محمد وقاص سے تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی و موبائل لے گئے، بستی ملوک کے علاقے کالی پل سے عمران سے چار نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیا  تھانہ راجہ رام کے علاقے مٹوٹلی میں حبیب احمد کے گھر آٹھ مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر اہل خانہ یر غمال بناکر نقدی دولاکھ 75 ہزار روپے،تین تولہ زیور دیگر سامان لے گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے بستی مدنی عمران کے گھر نامعلوم چور نقدی، ٹوٹیاں مالیت پ95 ہزارروپے لے گئے، باٹا چوک سے سلمان کی موٹرسائی چوری ہوگئی، تھانہ بی زید کے علاقے ملتاب پبلک سکول روڑ ے قریب خرم محبوب کے گھر سے چور نقدی، زیورات مالیت دو لاکھ اسی ہزارلے گئے، شالیمار کالونی میں  فہد فاروق کے گھر سے چور زیورات مالیت تیس لاکھ دس ہزار لے گئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ سے محمد شریف دیگر افراد کے نو موبائل چوری ہوگئے، حسن آباد گول پلاٹ سے شہزاد سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی  45 ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سے نامعلوم چور وسیم کی جیب سے 72 ہزار روپے و موبائل لیگیا جبکہ بوہڑ گیٹ حسن پروانہ کے قریب یاسر جاوید سے دوکس نقدی و موبائل مالیت ایک لاکھ پندرہ ہزار لے کر فرار ہوگئے۔

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر