سابق چیئر مین رانا عبد الجبار، تنویر اقبال کرپشن کنگ، تحقیقات میں اہم انکشافات

سابق چیئر مین رانا عبد الجبار، تنویر اقبال کرپشن کنگ، تحقیقات میں اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) کروڑوں روپے مبینہ رشوت کے عوض ملتان کی 214غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی روکنے کے الزام میں ملوث سابق چیئر مین ایم ڈی اے اور سابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کے خلاف دوران تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آگئے ہیں اس ضمن میں ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر اینٹی کرپشن ملتان میں جاری تحقیقات کے دروان سابق چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور سابق ڈی جی(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

 ایم ڈی اے تنویر اقبال کی مبینہ کرپشن بارے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں اس ضمن میں سابق کمشنر ملتان ڈوثیرن عمران سکندر بلوچ کی ہداہت پر ایم ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے ملتان میں 214غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست تیا ر کی تھی جن کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا دوران کاروائی محکمانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ مذکورہ کالونیوں کے بااثر مالکان او ر ڈویلپرز کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندارج کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں میں استغاثے بھی جمع کرائے گئے جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا تو بااثر کالونی مالکان نے سابق چیئر مین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار سے مبینہ طور پر بارگیننگ شروع کردی اور کاروائی سے بچنے کیلئے مبینہ طور پر 22کروڑ روپے رشوت دیکر 22کالونیوں کا نام فہرست سے خارج کرالیا۔بعدازاں 14کالونی مالکان نے بھی 50لاکھ روپے فی کالونی مبینہ رشوت کے عوض سہولیات نہ ہونے کے باوجود اپنی ہاؤسنک سکیمیں ریگولر کرالیں اور ایم ڈی اے سے ان کے ریگولر ہونے کے لیٹر بھی حاصل کرلیئے جس کو بنیاد بنا کر مقدمات خارج کروا لئے گئے  اور اس طرح 24کروڑ روپے مبینہ رشوت کے عوض ایم ڈی اے کے مذکورہ سابق اہم عہدیداررانا عبدالجبار اور سابق ڈی جی تنویر اقبال کی مبینہ رشوت نے ہزاروں الاٹیوں کے سہانے گھر کا خواب تاریک کردیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بقیہ 178میں سے 70کالونیوں کی ڈیل ابھی جاری تھی کہ ایک خفیہ رپورٹ کی روشنی میں جس میں تمام تر ثبوت بھی مہیا کئے گئے تھے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق چیئر مین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور سابق ڈی جی ایم ڈی اے تنویر اقبال کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔اور اس طرح بقیہ 178کالونیوں کے آلاٹیو ں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ گیا۔یہا ں یہ امر قابل ذکر ہے ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایک رپورٹ کی روشنی میں ایم ڈی اے کے متعلقہ شعبہ اربن پلاننگ کے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22کالونیوں کو 214کالونیوں کی لسٹ سے خارج کرنے کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ سامنے لائیں جو ریکارڈ سے الگ رکھی گئی ہیں۔واضع رہے کہ جن 22ہاؤسنگ سکیموں کو لسٹ سے خارج کیا تھا ان میں اے ایم ڈی اے زون ون کی 7اور زون ٹو کی 15ہاؤسنگ سکیمیں و لینڈ سب ڈوثیرن شامل ہیں۔