رضا کاروں کاکل عالمی دن، تقریبا ت کی تیاریاں

    رضا کاروں کاکل عالمی دن، تقریبا ت کی تیاریاں

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن کل منایاجائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر معاشی اورسماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے رضاکاروں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،پاکستان سمیت(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

دنیا بھر میں رضاکاروں کے دن کے موقعے پر مختلف این جی اوز اور اداروں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ ثواب کا کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہم لوگوں کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں،پاکستان میں اس دن کو منا کے خواتین و مرد رضاکاروں کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے بعد 1985ء کے بعد ہر سال یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

عالمی دن

مزید : ملتان صفحہ آخر