بلدیاتی الیکشن سے قبل قلابازی، چوہدری نذیر احمد جٹ کے دست راست چوہدری عثمان احمد وڑائچ تحریک انصاف میں شامل

بلدیاتی الیکشن سے قبل قلابازی، چوہدری نذیر احمد جٹ کے دست راست چوہدری عثمان ...

  



بورے والا (تحصیل رپورٹر) سابق تحصیل ناظم چوہدری نذیر احمد جٹ کے دست راست چوہدری عثمان احمد وڑائچ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سابق(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ جوکہ چوہدری نذیر احمد جٹ کا دست راست تھا اور عائشہ نذیر جٹ جس نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے حلقہ NA162سے الیکشن لڑا تھا اور اس کے پینل میں حلقہ PP232گگو منڈی سے چوہدری عثمان احمد وڑائچ نے الیکشن لڑا تھا اور اس وقت پورا پینل ہی مسلم لیگ ن سے ہار گیا تھا اب بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے متوقع اعلان کے قریب آتے ہی چوہدری عثمان احمد وڑائچ نے اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے چیف ارگنائزر سیف اللہ نیازی اور سینئر رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری اور نور خاں بھابھ کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر