کرپٹ عناصر کاخاتمہ حکومت کامشن، افتخار حسن گیلانی

کرپٹ عناصر کاخاتمہ حکومت کامشن، افتخار حسن گیلانی

  



اوچ شریف(نامہ نگار) کرپٹ عناصر کا مکمل خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے اور حکومت اس مشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین اوچ شریف و ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

نے شمس محل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نھوں نے کہا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے سے ایک ایک ہائی وصول کی جائے گی پاکستانی قومی باشعور ہے وزیر اعظم عمران خان کی عوام دوست پالسیوں سے ترقی کے منازل بہت جلد طے ہو جائے گے انھوں نے کہا کہ قوم بروقت ٹیکس ادائیگی یقینی بنائے جس سے نہ صرف بیرونی قرضہ جات میں کمی بلکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا وہ وقت دور نہیں جب ملک سے مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر تمام اہم مسائل کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہمیشہ اپنے ناپاک عزائم میں شکست ہوئی ہے اپوزیشن شور مچانے کے بجائے یکجا ہو کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں وقت کے ساتھ تمام ادارے اپنی کی بہتری کی جانب گامزن ہے بہت جلد ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو گا اس موقع پر مخدومزادہ سید عمر رضا گیلانی بھی ہمراہ تھے۔

افتخار گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر