صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی آج ملتان آمد متوقع

  صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی آج ملتان آمد متوقع

  



ملتان(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیرایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کی ایک روزہ دورے پر آج دوپہر ایک بجے ملتان آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویڑن (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

عبداللہ خان جلبانی سے سرکٹ ہاؤس میں میٹنگ کریں گے اور  اس دوران وہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز خالد حسین قصوری اور ای ٹی اوز، اے ای ٹی اوز سمیت ایکسائز انسپکٹرز  سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ صوبائی وزیر محکمہ کے مختلف ٹیکس اہداف کی ریکوری  اور محکمانہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے صوبائی وزیر کے ملتان میں مختصر قیام کے بعد ڈیرہ غازیخان اور بہاولپور آفسز کا وزٹ بھی متوقع ہے۔

متوقع

مزید : ملتان صفحہ آخر