توہین عدالت کی درخواست، صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست، صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے ...

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب اور ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے 16 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں مظفرگڑھ کے رہائشی عابد محمود (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

نے کونسل ملک محمد امیر خان بھٹہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مظفرگڑھ میں ترقیاتی کاموں جن میں سیوریج، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر شامل تھی ان کا تخمینہ ڈیزائن اور نقشے منظور کیے گئے تھے۔ ان جاری منصوبوں پر اب زبردستی سیاسی بنیادوں پر تبدیلی کی جارہی ہے اور تمام سکیموں کو اپنی مرضی اور منشا کے مطابق تبدیل کیا جا رہا ہے ان اقدامات کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تو فاضل عدالت نے رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ کو 45 روز کے اندر پٹشنر کی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر ان احکامات پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر