اسلامیہ یونیورسٹی: سپیشل سٹوڈنٹس کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح،ڈاکٹر اطہر محبوب

اسلامیہ یونیورسٹی: سپیشل سٹوڈنٹس کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح،ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور:(بیورورپورٹ)سپیشل افراد کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بہت فعال اور مثالی کردار اداکررہی ہے۔ یونیورسٹی میں اسپشل طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی اوررہائشی سہولیات مفت ہیں۔ ملازمتوں اور داخلوں کے لیے بھی حکومتی پالیسی کے مطابق 2فیصد کوٹہ مخصوص(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

کیا گیا ہے۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے یہ بات اپنے دفتر میں اسپیشل افراد کے عالمی دن کے حوالے سے جامعہ میں ان افراد کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سینڈیکٹ نے حالیہ اجلاس میں اسپیشل افراد کے لیے حکومتی پالیسی کے مطابق کنوائنس الاوئنس میں اضافہ کی منظور ی دی ہے۔ اسی طرح اسپیشل طلبہ و طالبات کو گھروں اور ہوسٹلز سے شعبہ جات تک سفر کی آرام دے سہولت میسر ہے جسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ تمام ہوسٹلز اور تدریسی شعبہ جات میں ان افراد کی نقل و حمل کے لیے خصوصی ریمپس بنائے گئے ہیں اور وہیل چیئر بھی فراہم کی گئی ہیں۔ انہو ں نے یونیورسٹی میں قائم اسپیشل افراد کے سہولت مرکز کے انچارج ڈپٹی رجسٹرار ہوسٹلز سلمان محمود قریشی کو ہدایت کی کہ ان افراد کو سہولیات کی فراہمی24گھنٹے جاری رکھی جائے او مزید بہتر بنایا جائے۔