مرغبانی منصوبہ غریبوں کی زندگی میں انقلاب برپا کردے گا، حسنین بہادردریشک
راجن پور+جام پور (ڈسٹرک رپورٹر +تحصیل رپورٹر +نامہ نگار)راجن پور(نا مہ نگار)صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی معیشت کی ترقی میں میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا نہایت اہم کردار ہے۔(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی نچلی سطح پر عام اور غریب لوگوں کی معاشی زندگی میں انقلاب برپا کر دے گا اور ملک میں غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کو بھی پورا کرنے میں کافی مدد ملے گی-ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع راجن پور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور اور محمد پور میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام غریب اور خواہشمند لوگوں میں مرغیوں کے یونٹس تقسیم کرنے کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گھریلو مرغبانی منصوبہ کے تحت کم آمدنی والے 600 مردوخواتین میں چار مرغیوں اور ایک مرغا کے سیٹ سبسڈی نرخوں پر مہیا کیے گئے ہیں۔ پولٹری یونٹس لینے والوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ہے ہے تاکہ اس میں شفافیت سے مستحق لوگوں کو پولٹری یونٹس مل سکیں۔ گھریلو مرغبانی کے یہ یونٹس لوگوں کو 30فی صد سبسڈی پر دیے جارہے ہیں۔مزید یہ کہ ان کو حفاظتی ٹیکہ جات کی محکمانہ گارنٹی بھی حاصل ہے۔ صوبائی وزیر نے لوگوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ کم عقلوں کا ٹولہ وزیراعظم عمران خان کے اس مثبت اور مفید منصوبہ کا مذاق اڑایا کرتا تھا، اب انہیں یقین آ گیا ہے کہ واقعی یہ منصوبہ نچلی سطح پر انقلاب برپا کرنے جارہا ہے کیونکہ جو لوگ بڑے کاروبار کے لیے سرمایہ کاری کی سکت نہیں رکھتے وہ با آسانی اس منصوبہ سے مستفید ہوکر اپنی معیشت بہتر بنا سکتے ہیں۔ پنجاب میں سالانہ 5لاکھ پرندے تقسیم کیے جائیں گے اور اگلے چار سالوں میں 20لاکھ پرندوں کی تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔
برپا