مطالبات منظور ی کیلئے ایپکا عہدے داروں کا احتجاج، ریلی، نعرے بازی

  مطالبات منظور ی کیلئے ایپکا عہدے داروں کا احتجاج، ریلی، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی+رحیم یارخان (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)وآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی واقعات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح وہاڑی میں بھی ممبران آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

(ایپکا) اور عہدیداران انجمن پٹواریان اور دیگر سرکاری ملازمین ضلعی صدر محمد طیب بھٹی جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض کھوکھر اور سرپرست اعلیٰ مہر اسلم چدھڑ پٹواری کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے ریلی نکالی اس موقع پر تحصیل صدر طالب حسین،جنرل سیکرٹری راؤ شفیق،شیر علی سندھو، پٹواری،کلرکس،انوار ورک، محمد حبیب،رانا ناصر محمود،رائے طارق محمود، صداقت خان، جاوید احمد، راؤ اطہر، زاہد انور گجر، عمر فاروق،حسن شاہ، شاہد نوید، سرفراز احمد، میاں شاہ جہاں،چوہدری ریاض سمیت دیگر عہدیداران و ممبران کلرکس کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام ملازمین کو بلاامتیاز یوٹیلٹی الاونس دیئے جائیں حکومت پنجاب کے ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض کھوکھر,سرپرست اعلی انجمن پٹواریان مہر اسلم چدھڑ، رائے عمر دراز و دیگر نے احتجاجی کلرکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ایک نہیں دو پاکستان کا قانون بنتا جا رہا ہے لاہور سیکریٹریٹ میں اور قانون جبکہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں اور قانون ہے ملازمین کی گروپ انشورنس کی رقم وفات کی بجائے ریٹائرمنٹ پر دی جائے اور سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح پنجاب بھر کے ملازمین کو یکساں ہاؤس رینٹ دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائے گا مظاہرین نے ہاتھوں میں روٹیاں پکڑ کر اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی طرح رحیم یارخان میں بھی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے ضلعی صدر چوھدری محمد بوٹا عابد اور صوبائی سیکرٹری جنرل ایپکا پنجاب میاں محمد اکرام الحق کی قیادت میں قلم چھوڑ ھڑتال و احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد بوٹا عابد نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر موجودہ تنخواہوں میں سرکاری ملازمین کا گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے، پروموشن سکیل، اپ گریڈیشن، کنٹریکٹ وڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کئے جانے سمیت تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر میاں اکرام الحق، محبوب احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سمیت دیگر مراعات کے فوری اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔
نعرے بازی