مسلم ٹاؤن میں تیکو انڈو اکیڈمی کاافتتاح ویران گراؤنڈز کی رونقیں بحال کریں گے طاہر اقبال چوہدری کاتقریب سے خطاب
وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے مسلم ٹاؤن میں بنائی گئی تیکوانڈو اکیڈمی کا افتتاح کر دیا اس موقع پر اکیڈمی کے کوچ گرینڈ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
ماسٹر ڈاکٹر محمد حسین خان ویگر کھلاڑی بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ وہاڑی شہر میں سپورٹس کو فروغ دینا ہمارے بہت ہی خوش آئند ہے اس سے ہم ویران گراؤنڈ کو بحال کرنے میں مدد ملے گی وزیراعظم عمران خان خود سپورٹس مین ہیں ان کی سب سے اولین ترجیح یہ ہی ہے کہ پاکستان میں ویران گراؤنڈ و پارکس کو بحال کیا جائے اور مزید نئے گراؤنڈز اور پارکس بنائے جائے تا کہ ہمارے ملک کا ٹیلنٹ گراس لیول نکالا جائے حسین تیکوانڈو اکیڈمی بھی ایسے کھلاڑی نکلیں گے جو وہاڑی شہر کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کریں گے اس تقریب کے موقع پر حسین تیکوانڈو اکیڈمی کے کوچ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر محمد حسین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی بنانے کا مقصد وہاڑی شہر میں موجود بے پناہ اور قیمتی ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تا کہ ایسے ٹیلنٹ کو یہاں نکھارا جائے تاکہ وہ آگے جا کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں سرخرو کریں۔
افتتاح