سرکاری درخت چوروں کیخلاف فوری آپریشن کاحکم، ٹیمیں الرٹ
خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں درختوں کی چوری،ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے محکمہ جنگلات اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
وہ ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کریں اور جو بھی شخص بلااجازت درخت کاٹے اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے فوری سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے ذرائع کے مطابق خانیوال سمیت صوبہ بھر میں درخت کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے اور شہروں میں مختلف قسم کی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں جس پر محکمہ جنگلات کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور درخت چوری کیخلاف فوری مقدمات درج کرائے جائیں۔
حکم، ٹیمیں