خود کش جیکٹ کی برآمدگی، مزید شہادتوں   کیلئے کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی

خود کش جیکٹ کی برآمدگی، مزید شہادتوں   کیلئے کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی

  



 ملتان (خبر نگار خصو صی)  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے 10 سال قبل ملتان کے حساس ادارے پر حملہ کرکے بم بلاسٹ میں معاونت فراہم کرنے اور خودکش جیکٹ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

 برآمد ہونے کے مقدمہ کی سماعت وکلاء کے پیش نہ ہونے پر مزید شہادتوں کے لیے 9 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق سال 2009 میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے حساس ادارے کو نشانہ بناکر بم دھماکہ کیا جس سے مالی اور جانی نقصان بھی ہوا تھا تاہم ملزم عبداللّٰہ کے خلاف اپنے بھائی کی معاونت کرنے کا الزام ہے کہ ملزم نے کھاد کی بوری چکی سے پسوا کر دینے میں مدد فراہم کی تھی جبکہ ملزم سے ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی تھی۔

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر