زکریا یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس داخلے، فاٹا کے طالب علموں کا احتجاج

زکریا یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس داخلے، فاٹا کے طالب علموں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف  رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں زیر تعلیم فاٹا کے طلبا نے میرٹ کے برعکس داخلوں پر احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کی پشتون کونسل نے انتظامیہ پر دباؤڈال کر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

 وزیرستان کے کئی مستحق طلباء کے نام ہٹوا کر ان کی جگہ پر اپنے رشتے داروں کو داخلے دلوائے ہیں۔ وزیرستان کے ایک قابل لڑکے عمر خطاب ماسید کا نام میرٹ لسٹ سے ہٹوا کر اس کی جگہ منظور پشین کے بھائی امان اللہ کا نام ڈال دیا گیا اور اسے شعبہ انگلش میں داخلہ دے دیا گیا ہے۔ عمرخطاب کے نمبر 850 تھے اور وہ پہلی لسٹ میں پانچویں نمبر پر تھا۔ جب کہ منظور کے بھائی کے 716 نمبرز تھے اور وہ دوسری لسٹ میں کہیں نیچے  تھا۔اسی طرح  امجد محسود کا نام بھی اڑا دیا جو تین لسٹوں میں ٹاپ پر تھا۔  اور اس کی جگہ پر اپنے ہم خیال امیدوار کا داخلہ کردیا گیا، جب شعبے والوں سے بات کی جاتی ہے تو وہ کوئی بات نہیں سنتے، ان طلبا نے گزشتہ روز آر او یونیورسٹی کو بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،انہوں نے آج معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ داخلے نامزدگی پرہوتے ہیں تاہم میرٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ان امیدواروں کے کوائف چیک کئے جائیں گے حقدار کو اس کا حق ملے گا، دوسری طرف متاثرہ طلبا نے سوشل میڈیا پر  پوسٹیں کی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کو پوسٹیں ہٹانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
احتجاج