نازیبا ویڈیو وائرل کرنیکی دھمکی دوملزموں کاجسمانی ریمانڈ منظو
ر
ملتان ( خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی مطالبات تسلیم نہ کرنے کی رنجش میں نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کا چار چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم راشد حسین کے خلاف شہری عمران نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے اس کے پرسنل ڈیٹا کو چوری کیا جس میں اس کی بیوی کی نازیبا ویڈیوز تصاویر اور تصاویر موجود تھی اب ملزم غیرقانونی مطالبات تسلیم کرانا چاہتا ہے اور نہ کرنے کی رنجش میں ان ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔دریں اثناء ملزم شہزاد عرف شادو کے خلاف ڈیرہ غازی خان کے رہائشی محمد آصف نے درخواست دی کہ ملزم اسکی مستورات کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور مختلف طریقوں سے اسے پریشان بھی کر رہا ہے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جانا ریمانڈ منظور کیا جائے۔
منظور