معذوروں کا عالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں سیمینارز، ریلیاں
ملتان(سٹی رپورٹر+نیوز رپورٹر+خبرنگار خصوصی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ روز معذوروں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے معذوروں کے عالمی دن گزشتہ روز 3 دسمبر کے موقع پر سپیشل سٹار انکلیو سیو سکول (ادارہ برائے معذور اور مستحق افراد) کے زیر اہتمام(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ معذور افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کو بھی معاشرے کیلئے کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ معذور افراد کیلئے تعلیم کا بندوبست کرنا بڑا احسن کام ہے۔ اپنے لئے جینا بہت آسان لیکن دوسروں کیلئے اپنی زندگی کو وقف کرنا مشکل کام ہے۔ انہوں نے سپیشل سٹار انکلیو سیو سکول کے پرنسپل بابر سلطان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اور ہم خود بھی اس نیک کام کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ آپ کو ہماری طرف سے کوئی بھی تعاون در کار ہو تو ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ سیمینار کا انعقاد کیلئے شمع، ویز واش قور روٹری کلب کے تعاون سے کیا گیا جبکہ اس موقع پر ممتاز علی بابر، جواد احمد درانی، محمد آصف، حاجی محمد مظہر، عمارہ بانو، خواتین اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔جبکہایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر شیخ فضل الہی نے کہا ہے کہ معذور افراد کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے نیو سہارا سپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں کے ٹی ایم،ایوان تجارت و صنعت ملتان اور شمع بناسپتی کے تعاون سے ویژن گرامر سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمانان خصوصی میں ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان،نمائندہ کے ٹی ایم امجد پاشا بٹ،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ تھے اس موقع پر کے ٹی ایم کی جانب سے معذور افرادمیں چھ الیکٹرانک وھیل چیئرزبھی تقسیم کی گئیں جبکہ صدر نیو سہارا رانا فرہادالرحمن،شمائلہ منور،مسرت پروین،رابعہ،عباس حیدر،ساجد،طارق،فیضان اور سعدنے بھی خطاب کیا تقریب میں مہمانان کو خصوصی یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فضل الہی نے مزید کہا کہ معذور افراد کو معاشرہ میں جو مقام ملنا چاہیے وہ انہیں حاصل نہیں ہر شخص کو ان کا خیال رکھنا چاہیے اور ان سے عزت سے پیش آنا چاہیے آج کے دن کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی صلاحییتوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے انہیں اعتماد دیں آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ معذور افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں انہیں اچھے القابات سے پکار کر ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور انہیں خصوصی مرتبہ دے کر زندگی کے ہر شعبہ میں ان کی بھر پور رہنمائی کرنی چاہیے ان کے حوالہ سے بنی تنظیموں کی سرپرستی وقت کا تقاضا ہے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں میں معذور افراد کو ہر ممکن رسائی دی جارہی ہے نیو سہارا کے صدر رانا فرہادالرحمن نے میری اس جانب توجہ مبذول کرائی جس پر پی ایچ اے نے ملتان کے تمام پارکس میں ریمپ،ٹوائلٹ اور دیگر ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور آج ان کے عالمی دن کے موقع پر میں انہیں ان سہولیات کو بطور تحفہ دے رہا ہوں امجد پاشا بٹ کے ٹی ایم ایڈمن نے کہا کہ شدید معذوروں کے لیے الیکٹرانک وھیل چیئرز دی ہیں تاکہ یہ بھی عام شہریوں کی طرح ملکی ترقی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں صدر نیو سہارا سپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن رانا فرہاد الرحمن نے شیخ فضل الہی کا آج کے دن کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کرایا جبکہ اعجاز جنجوعہ نے معذور افراد کو سہولیات کے ساتھ پارکس تک رسائی دی جبکہ کے ٹی ایم نے الیکٹرانک وھیل چیئرز دیں تقریب میں ویژن گرائمر سکول کی طالبات نے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ اپنے اردگرد موجود معذور افراد کی باعزت مدد کرکے انسانیت کا پرچم بلند کیجئے اللہ تعالیٰ نے سپیشل افراد کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے آج کے دن ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ان سپیشل افراد کا سہارا بنیں گے تاکہ یہ لوگ معاشرے کے کارآمد شہری بن کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی معذور افراد سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے جسمانی معذوراں ملتان کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنک آئل ملتان اور ویز واش ملتان کے تعاون سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے جسمانی معذوراں ملتان میں منعقدہ ”سپیشل چلڈرن فیسٹیول 2019“ سے خطاب میں کیا جسکی صدارت پرنسپل میاں محمد ماجد نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں چیئرمین اوور سیسز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن خواتین مسز نصرت فردوس چوہدری، ڈپٹی ڈی او مسز نذہت پروین،خواتین سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم، مسز نعیم ترین اور مارکیٹنگ ہیڈ شمع بناسپتی عمران اعظمی شامل تھے۔ سپیشل چلڈرن فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پنجاب گورنمنٹ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دے رہی ہیں ان بچوں کو فری تعلیم، یونیفارم، کتابیں، کاپی اور سکول بیگ کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے اس کے علاوہ تمام اداروں کو ہدایات جاری کی گیی ہیں کہ جن عمارتوں میں معذور افراد کے لیے خصوصی سہولیات اور راستہ نا ہو ان بلڈنگس کے نقشے ہرگز منظور نا کیے جائیں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کے پارکس میں سپیشل افراد کے لے خصوصی سیکشن بنا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں چار پارکس کو اس کے لے منتخب کیا گیا ہے جہاں سپیشل افراد بھی دیگر لوگوں کی طرح انجوائے کرسکیں گے۔ ڈی سی عامر خٹک نے مزید کہا کہ خصوصی افراد ہماری انسپائریشن ہیں میں خود جب کسی وجہ سے مایوس ہو جائں تو ایسے خصوصی بچوں کو دیکھ کر مجھے ہمت، حوصلہ اور نئی زندگی ملتی ہے۔ سپیشل چلڈرن فیسٹیول سے مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، میاں محمد ماجد، نعیم اقبال نعیم، مسز نصرت فردوس چوہدری، طاہرہ نجم، مسز نعیم ترین، نذہت پروین، عمران اعظمی نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم جتنا ہوسکے ان سپیشل بچوں کے لیے کام کریں ان شاء اللہ یہی بچے ہم سے کہیں اچھا پرفارم کرینگے اور ملک کے کارآمد شہری ثابت ہونگے۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے ٹیبلوز، خاکے اور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ پروگرام کے شرکاء خاص میں محمد شاہد، جاوید اقبال غوری، میاں فخر اقبال، محمد سہیل، الحاج اشرف قریشی، گل خان ودیگر شامل تھے۔ آخر میں میجک پروفیسر سرفراز مون نے بچوں کو جادو کے کمالات دکھا کر خوب محظوظ کیا۔
معذورافراد