نومبر: مختلف کسٹم کارروائیوں میں 37کروڑ کاسامان ضبط،تحقیقات شروع

  نومبر: مختلف کسٹم کارروائیوں میں 37کروڑ کاسامان ضبط،تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان نے ماہ نومبر کے دوران مختلف کاروائیوں میں 37 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر متفرق سامان ضبط کرلیا ہے ذرائع کے مطابق کسٹم ٹیموں نے، ڈی جی خان، ساہیوال، فیصل آباد، (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور صادق آباد میں چھاپوں کے دوران 374.69 ملین روپے کی متفرق اشیاء اور گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے کلکٹر کسٹم ملتان محمد سلیم کی ہدایت پر ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور صادق آباد میں ماہ نومبر کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء   41 کیسز درج ہوئے جن میں گاڑیاں، ہائی سپیڈ ڈیزل، گٹکا، ٹائرز، خشک دودھ، کپڑا اور ڈرائی فروٹ سمیت کو قبضہ میں لیا گیا۔ کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کی گئی گاڑیوں اور دیگر متفرق سامان  کی مالیت  374.69 ملین روپے بتائی گئی ہے ۔
سامان