پولیس ان ایکشن: امریکی خاتون ویزہ کی مدت ختم ہونے پر ضلع بدر

  پولیس ان ایکشن: امریکی خاتون ویزہ کی مدت ختم ہونے پر ضلع بدر

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی پولیس نے امریکن خاتون کو ویزہ کی مدت ختم ہونے پر ضلع بدر کر دیا ہے ذرائع کے مطابق امریکی خاتون مس لیچینا چینیلی سپیرو ملتان میں قیام پذیر تھیں امریکی خاتون نے مقامی ہوٹل میں تین دن کے قیام کیلئے کمرہ لیا پولیس کی طرف سے دستاویزات چیک کرنے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

پر خاتون کے ویزے کی مدت ختم ہونے کا انکشاف ہوا امریکی خاتون کے بزنس ویزا کی مدت 23 نومبر کو مکمل ہو گئی تھی پولیس حکام نے دستاویزات اور خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے تفصیلات متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہیں امریکی خاتون لاہور سے ملتان پہنچی تھی اسے رات گئے لاہور واپس روانہ کر دیا گیا۔

ضلع بدر

مزید : ملتان صفحہ آخر