بستی ملوک:خاتون کاپولیس کیخلاف احتجاج، رگیں کاٹ کرخودکشی کی کوشش
ملتان،بستی ملوک(خبرنگار خصوصی،نمائندہ پاکستان) تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کاروائی نہ ہونے پر زبیدہ پروین نامی خاتون نے پولیس رویے سے دل برداشتہ ہو کرھاتھ کی رگیں کاٹ لیں تفصیلات کیمطابق لاڑ کی رھائشی زبیدہ پروین نے پولیس کی ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اپنی بازو کی رگیں کاٹ لیں انہوں نے اپنے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
بیان میں میڈیا کو بتایا کہ میری وکیل نامی شوہر سے شادی ہوئی ہے اب اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس پر میں نے خرچہ کا دعوی بھی کیا جس پر شوہر اور دیوروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا سرعام گلی میں گھسیٹا میرے کپڑے پھٹ گئے میں جس پر اہل علاقہ نے آکر چھڑایا میں تھانہ بستی ملوک گئی پر انہوں نے ملزمان سے ساز باز کرکے مجھیبھگا دیا دوبارہ گئی تو ایس ایچ او بستی ملوک قسورنے مجھے نازیبا الفاظ کہے اور کہا کہ تیس ہزار روپے دو تو مقدمہ درج کرتا ہوں جس پر میں عدالت گئی تب جاکر مقدمہ درج ہوا۔اس تمام واقعہ کے حوالے سے میڈیا نے جب ایس ایچ او بستی ملوک قسور کارلو سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عورت سب جھوٹ بول رہی ہے میں نے اسکو ایسا کچھ نہیں اور نا ہی رشوت مانگی ہے اسکی یہ دوسری شادی ہے اسکے غلط کاموں کی وجہ سے اسکے شوہر نے طلاق دی اور اسکے گھر والے بھی اسکو نہیں رکھتے یہ سب ڈرامہ کررہی ہے اس نے عدالتی حکم پر جو مقدمہ درج کروایا ہے وہ بھی سو فیصد جھوٹا ہے تاہم اس عورت نے دلبرداشتہ ہو کر 15 پر کال کی لیکن پولیس نہ آئی جس پر اس نے اپنی بازو کی خون کی رگیں کاٹ لیں۔
خود کشی