حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، سید فخر امام

حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، سید فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا(تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کو شدید مالی بحران کے ساتھ اقتدار ملا،حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہورہی ہے،وزیر اعظم کے بلند ویژن میں پاکستان کوترقی یافتہ کرپشن سے پاک ”ریاست“ بنانا اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے،عوام کی فلاح وبہبود اور(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ترقیاتی منصوبے معیاری بنیں گے تو پاکستان کا معیار بھی بلند ہوگا،ان خیالات کا اظہارچیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے سابق جنرل کونسلر ز چوہدری محمد اکرم خالد اور غلام شبیر ارائیں کی جانب سے دئیے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کو فروغ دیا گیا اور عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والوں کو آگے لایا گیا،جس سے پاکستان کی ترقی کا سفر آگے نہ بڑسکا۔انہوں نے کہا کہ کبیروالا کے عوام سیاسی شعور کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں،ہم نے ہمیشہ کبیروالا کے عوام کا معیار زندگی بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ایسے ترقیاتی منصوبوں کے قیام کو ترجیح دی،جو کسی فرد واحد کو خوش کرنے کی بجائے اجتماعی مفادات کا احاطہ کرتے تھے اور آئندہ بھی ہماری یہی کوشش ہوگی کہ ہم کبیروالا کے عوام کو ایسے ترقیاتی منصوبے دیں،جس سے استفادہ حاصل کرنے نوجوان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام اور پہچان بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہوں۔صوبائی مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کبیروالا شہر کیلئے 5کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات اور پنجاب حکومت کی جانب سے منظور شدہ سپورٹس کمپلیکس میونسپل کمیٹی کبیروالا کے گراؤنڈ میں تعمیر کا بہت جلد شروع ہوجائے گا،کبیروالا شہرماضی کی یونین کونسل 39/2کی محرومیوں اور مسائل کے حل کیلئے سید گروپ کے منتخب نمائندے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں،5کروڑ میں سے ساڑھے کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز اس علاقے میں استعمال کئے جارہے ہیں۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کبیروالا اطہر یوسف خان بھٹہ نے میزبانوں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کبیروالا شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام اور صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی جس خلوص نیت سے اپنا کردار نبھارہے ہیں،وہ قابل ستائش ہیں۔استقبالیہ میں سابق جنرل کونسلرز چوہدری محمد اکرم خالد،چوہدری غلام شبیر ارائیں،حاجی محمد نوازطاہر،سید منتظرمہدی،ملک طاہر شفیق،سید فرخ رضا،غلام احمد خان بھٹہ،مبشر حسن خان بھٹہ،سید احتشام رضا،راؤ عمران مانی،راؤ طارق اقبال،شمیم حیدر خان بھٹہ،میاں معصب سرگانہ،افضل خان بلوچ،اختر حسین سہو،شرافت حسین لشاری،حفیظ سعیدی،ریاست علی،محمد اکرام،ثمرخان پٹھان،نوازش علی شاہ،چوہدری حسن معاویہ اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔
فخرامام