امر یکہ، برفباری کاطوفان، نیویارک میں ایمر جنسی نافذ، ہزار وں پر وازیں متاثر

امر یکہ، برفباری کاطوفان، نیویارک میں ایمر جنسی نافذ، ہزار وں پر وازیں ...

  



واشنگٹن(آن لائن)امریکہ میں برفباری کے شدید طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا، نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، خراب موسم کے باعث 4 ہزار پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تین سو نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا۔سان فرانسسکو، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور واشنگٹن کے ائیرپورٹس پر چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔نیویارک میں تین جبکہ بوسٹن میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ حکام نے نیو جرسی میں لوگوں سے غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کی شدت میں ایک روز میں کمی کا امکان ہے۔

امریکہ/برفباری

مزید : علاقائی