ووٹ قومی امانت،ہرپاکستان اندراج یقینی بنائے،نذر عباس
راولپنڈی(آئی این پی) ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نذر عباس نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے،ہر پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ووٹ کا اندراج یقینی بنائے،کل 5دسمبر کو نیشنل ووٹر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائیگا،عوام میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی فراہم کی جائیگی،آج سے اسلام آباد،راولپنڈی،چکوال،اٹک اور جہلم میں جلد ہی سیکڑوں ڈسپلے سنٹرز پر ووٹرز فہرستیں آویزاں کر دی جائینگی،خواتین،خواجہ سرا،طلبا و طالبات ان سنٹرز پر آکر با آسانی اپنا ووٹ کا اندراج کرو اسکتی ہیں،آئی این پی سے خصوصی بات چیت میں ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نذر عباس نے کہا کہ خاص طور پر خواتین ووٹرزکو قومی دھارے میں لانے کیلئے آگاہی کی کوششیں تیز کی جائینگی،تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی کا بھرپور استعمال کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد،خواجہ سرا،سٹوڈنٹس سمیت جن شہریوں کا ووٹ درج نہیں ہے وہ ہمارے ڈسپلے سنٹرز پر اپنا ووٹ درج کرائیں،انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں اسلام آباد میں آج سے ضلع کچہری اور تمام سیکٹرز میں ووٹرز لسٹیں آویزاں کر دی جائینگی،جبکہ دوسرے فیز میں راولپنڈی میں 284،چکوال میں 226،اٹک میں 134اور جہلم میں 165ڈسپلے سنٹرز پر ووٹرز لسٹیں آویزاں کر دی جائینگی،آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے شہری اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں،تاکہ ملک کے بہتر مستقبل اور جمہوریت کے استحکام میں اپنا حصہ ڈال سکیں،کیونکہ ووٹ کی طاقت سے ہی پاکستانی شہری اہل اور بہترین نمائندوں کا انتخاب کر سکتے ہیں اور نا اہل افراد کو آگے آنے سے روک سکتے ہیں۔
نذر عباس