پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے نئے انتخابات کروائیں جائیں، عبدالغفور حیدری

  پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے نئے انتخابات کروائیں جائیں، عبدالغفور حیدری

  



کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی تسلیم کرکے نئے الیکشن کرائے جائیں، یہ حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے۔ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اب انہیں گھر جانا ہوگا۔ سلیکٹڈ حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے، وزیراعظم کا استعفیٰ ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے، ہر طبقہ فکر کے افراد وزیر اعظم کے پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے تک خاموش نہیں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ قلات کے موقع پر جے یو آئی کے رہنما حافظ عبدالقدوس عباسی کے بھائی و بھابھی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حافظ محمد ابراہیم لہڑی، مولانا قاسم فاروقی، مفتی طیب لہڑی، مولوی غلام قادر قاسمی، مولانا نواز زہری، حافظ ریاض عمرانی صحافیوں میر غلام حسین شاہوانی، فیض نیچاری و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں نوے فیصد کام ہمارے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔ لیکن اب بد قسمتی سے سلیکڈ عوامی نمائندے علاقے کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دے رہے جس کے باعث تاریخی شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔

عبدالغفور حیدری

مزید : علاقائی