شہدا کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،ڈی آئی جی آپریشنز

  شہدا کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،ڈی آئی جی آپریشنز

  



لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے شہید کانسٹیبل حاکم علی کی بہادری اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاکم علی جیسے بہادر سپوتوں کو پوری قوم آج بھی سلام پیش کرتی ہے۔فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان لاہور پولیس کا فخر ہیں۔ شہدا کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے شہیدکانسٹیبل حاکم علی شہادت کے وقت تھانہ ڈیفنس میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔1989 میں آج ہی کے دن دوران ڈیوٹی مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پکڑے جانے کے ڈر سے بھاگنے کی کوشش کی۔ جن میں سے ایک شخص کو آپ نے پکڑ لیا۔ پکڑے جانے والے ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے آپ زخمی ہو گئے اور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہیدکانسٹیبل حاکم علی فاروق آباد ضلع شیخوپورہ کے رہائشی تھے۔ شہیدکانسٹیبل حاکم علی آبائی ضلع میں ہی سپرد خاک کیا گیاتھا۔

مزید : علاقائی