لاہور (کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے وہیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث آصو گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر ڈیڑھ کروڑ مالیت کی31 وہیکلزاوراعلیٰ کوالٹی کی 4کلو چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم نے وہیکل چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 31گاڑیاں اور منشیات برآمد کر لی۔ وہیکل چور گینگ کے سرغنہ آصف عرف آصو اور اس کے ساتھی شرافت علی کو گرفتارکر کے ان سے چوری کی گئی19 کاریں، 12موٹرسائیکلیں اور 4کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی ہے۔ملزمان نے شہرکے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی متعددمزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان اس سے قبل بھی متعد دمرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے، مزید تفتیش جاری ہے۔