رواں سال دھواں چھوڑنے پر 51ہزار گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی

رواں سال دھواں چھوڑنے پر 51ہزار گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ رواں سال کے دوران دھواں چھوڑنے پر 51312 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی،ماہ جنوری میں 4014، ماہ فروری 2112،مارچ میں 2502 گاڑیوں،اپریل میں 1939،مئی میں 2271، جون میں 1821،جولائی میں 1683، اگست میں 1167، ستمبر میں 2141 اورماہ اکتوبر کے دوران 9701 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ماہ نومبر کے دوران 21858گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی،انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی 9مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں،گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں بھی سموگ کا باعث بن رہا ہے,انہوں نے ٹرانسپوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو درست حالت میں رکھیں، ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے

مزید :

علاقائی -