چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت
کراچی (این این آئی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی اور ان کے فرنٹ مینوں درخواست ضمانت سننے سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی بینچ کو بھیج دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی اور ان کے فرنٹ مینوں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے ملزمان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی بینچ کو بھیج دی۔ نیب کے مطابق اعجاز جاکھرانی نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کیس میں مطلوب ہیں۔
چیف جسٹس