اردن میں ایک اسرائیلی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ

اردن میں ایک اسرائیلی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ

  



عمان(این این آئی)اردن کی حکومت نے غیرقانونی طورپر اردن میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی نے حکومتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ 29 اکتوبرکوغیرقانونی طورپرعمان میں داخل ہوگیا تھا۔ اسے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی شہری کونزٹانٹین کوٹوف کو اکتوبر کے آخر میں غیرقانونی طور پر اردن میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔اردنی پراسیکیوٹر کاکہنا تھا کہ اسرائیلی شہری کو فوجی جج حازم عبدالسلام المجالی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی