کوائف نامکمل ہونے پر 99افراد کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی گئی،6افراد گرفتار،22مقدمات درج کئے لیس آپریشنز ونگ نے نومبر کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے694سرچ آپریشنز کئے
لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہ نومبر کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے694سرچ آپریشنز کئے۔شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران340ہوٹلز،215گیسٹ ہاسز، 22 ہاسٹلز، 361 دکانوں،15مساجد،69گرجا گھروں، 2تعلیمی اداروں اور 1بس اڈہ پر سرچ آپریشنزکئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 15460گھروں،5718کرایہ داروں اور53026 افراد کوبھی چیک کیا گیا۔کوائف نامکمل ہونے کے باعث 99افراد کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت56،منشیات اور اسلحہ کے22/مقدمات درج کیئے گئے۔6اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 33افراد کیخلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔