ریسرچ بیسڈ کام کے بغیر عوام کو کیسے آگاہ کرینگے، ڈینگی سے عوام کو بچاناہے: وزیر اعلیٰ سندھ

    ریسرچ بیسڈ کام کے بغیر عوام کو کیسے آگاہ کرینگے، ڈینگی سے عوام کو ...

  



کراچی(آئی این پی) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول اقدامات پر اجلاس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 15ہزار 521کیسز رپورٹ جبکہ 42 اموات ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول اقدامات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ سنہ 2019 میں سندھ میں ڈینگی کے 15 ہزار 521 کیس رپورٹ ہوئے۔ بریفنگ کے مطابق 14 ہزار 443 کیسز کراچی اور 1 ہزار 78 دیگر اضلاع میں رپورٹ ہوئے۔ 42 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے۔وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ پورے ملک میں ڈینگی پھیل گیا ہے، اب تک ڈینگی کے 52 ہزار 476 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیر اعلی نے دریافت کیا کہ کس اضلاع کے کون سے اور کتنے مریض آئے اور کتنی اموات ہوئیں؟ جب تک ریسرچ بیسڈ کام نہیں ہوگا عوام کو کیسے آگاہ کریں گے۔ ڈیٹا صرف ہسپتالوں سے نہیں بلکہ لیبز سے بھی حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیماری پھیلنے کے بعد اقدامات ہوں گے تو نقصان تو ہوچکا ہوگا۔ ہمیں نقصان کو روکنا ہے، ڈینگی سے عوام کی زندگیوں کو بچانا ہے۔

وزیر اعلی سندھ

مزید : علاقائی