افغانستان، طالبان حملے میں 4عام شہری ہلاک، 8شدت پسندبھی مارے گئے

افغانستان، طالبان حملے میں 4عام شہری ہلاک، 8شدت پسندبھی مارے گئے

  



کابل(آئی این پی) افغان صوبہ لغمان میں طالبان کی جانب سے ایک رہائشی علاقے پر ماٹر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں 4عام شہری جاں بحق جبکہ 3دیگر زخمی ہو گئے، دوسری جانب افغان صوبہ نورستان میں بارڈر فورس اور طالبان مابین جھڑپ میں 8شدت پسند ہلاک ہو گئے،پٹرولنگ کے دوران بارڈر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سڑک کنارے نصب 10بارود سرنگیں بھی ناکارہ بنائیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں ایک رہائشی علاقے پر طالبان کے مارٹر حملے کے نتیجے میں 4 شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔افغان قومی فوج کے اعلی کمانڈرنے رپورٹر کو بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ لغمان کے ضلع الیشنگ میں پیش آیا۔لغمان کے ایک صحت مرکز میں ڈاکٹروں نے دعوی کیا ہے کہ دو زخمیوں کی صحت کی صورتحال قابل اطمینان نہیں ہے۔دوسری جانب افغانستان میں نورستان بارڈر پر بارڈر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ڈیورنڈ لائن کے قریب کامدیش ضلع میں عسکریت پسندوں کو مارا گیا۔اطلاعات کے مطابق حال ہی میں طالبان ڈیورنڈ لائن کے دوسری طرف سے صوبہ نورستان میں داخل ہوئے اور پولیس چوکی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جس کو سرحدی پولیس حکام نے ناکام بناتے ہوئے حملہ آور طالبان کو ہلاک کر دیا ایک فوجی سینیئر کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ اس جھڑپ میں آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ نورستان کی پولیس نے سڑک کنارے نصب دس بارودی سرنگیں دریافت کر کے ناکارہ بنا دیں۔

سرنگیں بچھانے والوں کی تلاش جاری ہے لیکن ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی