چین نے امریکی بحری ٹیم کا دورہ ہانگ کانگ منسوخ کردیا
بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکی بحریہ کی ٹیم کے ہانگ کانگ کے دورے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزارت کا کہناہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوریت نوار غیر سرکاری تنظیموں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہواچھن انگ نے بیجنگ میں اعلان کیا ہے کہ امریکی کانگریس کا منظور کردہ ہانگ کانگ ہیومن رائٹس اور ڈیموکریسی ایکٹ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے برابر ہے۔ترجمان کے مطابق اس ایکٹ سے ہونیوالے نقصانات کی ذمہ داری امریکا کو اٹھانی پڑے گی۔چینی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس تناظر میں اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کرے لیکن چین ہانگ کانگ کا دورہ کرنیوالے امریکی جنگی جہاز کے عملے سے تعاون نہیں کرے گا۔ہانگ کانگ میں پانچ غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی لگائی جائے گی۔