ویژن ڈویلپرز کیس، ایف آئی اے کیخلاف پی اے سی ذیلی کمیٹی کا تحقیقات کیلئے نیب سے رجوع

ویژن ڈویلپرز کیس، ایف آئی اے کیخلاف پی اے سی ذیلی کمیٹی کا تحقیقات کیلئے نیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں وزارت اوورسیز کے اربوں روپے کی کرپشن پر مبنی آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔سردار ایاز صادق نے کہا ویژن ڈویلپرز نے لاہور کے غریب لوگوں سے40ارب روپے چھین چکا ہے یہ مقدمہ ایف آئی اے میں 2013ء سے زیر تفتیش ہے، جبکہ مرکزی ملزمان کو چھوڑ دیا ہے، ایف آئی اے حکام کیخلاف یہ تحقیقات نیب کو ارسال کریں گے۔ اس سکینڈل میں پیپلزپارٹی دور میں افسران کے ڈی ایچ اے کے ساتھ ملکر4ارب کے پلاٹ خریدے جو الاٹ بھی نہیں کئے گئے۔ ڈی ایچ اے کے ساتھ پلاٹوں کی خریداری کا معاہدہ کس نے کیا۔وزارت او ورسیز پاکستان کی جوائنٹ سیکرٹری خاتون افسر جویریہ کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہو گئے جس پر سردار ایاز صادق نے تسلی دی اور کہا کہ کرپشن اور کمیشن کو گمراہ کرنے کی ذمہ دار آپ نہیں بلکہ وفاقی سیکرٹری اوورسیز ہیں جو سیر سپاٹو ں کیلئے بنکاک بھاگ گئے ہیں سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے حکام اس سکینڈل ویژن ڈویلپرکے ساتھی مجرم ہیں، کمیٹی کنوینئرنے ایف آئی اے حکام کے خلاف کیس نیب کو ارسال کر دیا ہے، کمیٹی نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کی اسرنو تحقیقات کرنے کی ذمہ دار نیب کے حوالے کر دی۔ ذیلی کمیٹی کو 4ارب سکینڈل کی دھوکہ پر مبنی رپورٹ دینے، او ورسیز وزارت کے رویہ کے خلاف ڈپٹی کنوینئر نور عالم بھی واک آؤٹ کر گئے۔
نیب سے رجوع

مزید :

علاقائی -