اختیارات سے تجاوز کر نیوالے میری ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے: آئی جی پنجاب

اختیارات سے تجاوز کر نیوالے میری ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے: آئی جی پنجاب

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آ ئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پولیس کے انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی سسٹم کو بہتر سے بہتر بنا نا میری ترجیحات میں سر فہرست ہے کیونکہ شہریوں کی شکایتوں کے حل میں دلچسپی نہ لینے اورپیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران واہلکار کسی صورت میری ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے لہذاان کا بروقت احتساب فورس کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں انٹرنل اکاؤٹیبلیٹی بیورو(آئی اے بی)کے محکمانہ امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کو ہدایت کی کہ جو ڈی ایس پیز شہریوں کی شکایات کے ازالے میں دلچسپی نہیں لے رہے انہیں وارننگ لیٹرز جاری کئے جائیں جبکہ وارننگ لیٹر ملنے کے باوجود کارکردگی بہتر نہ بنانے والوں کو فیلڈ پوسٹنگ پر رہنے کا حق نہیں ہے۔ مقدمات کے اندراج میں تاخیر کے ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔قبل ازیں آ ئی جی پنجاب کاصوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنے اپنے ریجنز ور اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : علاقائی