لبرٹی خدمت سنٹر کی توسیع وقت کی اہم ضرورت،سی سی پی او

        لبرٹی خدمت سنٹر کی توسیع وقت کی اہم ضرورت،سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس خدمت سنٹر لبرٹی کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ اس ضمن میں پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ تمام سافٹ وئیرز کو باہم مربوط کیا جائے گا۔ وہ پولیس خدمت سنٹر لبرٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید بھی ساتھ تھے۔ سی سی پی او نے خدمت سنٹر کی سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں اور وہاں موجود شہریوں سے خدمات کے بارے میں فیڈ بیک لیا۔ سی سی پی او نے خدمت سنٹر میں کاؤنٹرز کی کمی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبرٹی خدمت سنٹر کی موجودہ عمارت کی گنجائش کم ہے۔ توسیع وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظار گاہ میں کرسیوں کی تعداد بڑھائی جائے اور تمام عملہ شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئے۔ دریں اثنا سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سے مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر سہیل بٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔ سہیل بٹ نے سی سی پی او کو تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ڈی آئی جیز انعام وحید، رائے بابر سعید اور ایس ایس پی محمد نوید نے بھی شرکت کی۔ سی سی پی او نے کہا کہ مال روڈ پر ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرائیں گے۔ عدالتی احکامات کے روشنی میں مال روڈ پر احتجاج کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ مال روڈ پر پولیس چوکی کے قیام پر مثبت انداز میں غور کیا جائے گا۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سی سی پی او بننے پر ذوالفقار حمید کو مبارکباد دی اورگلدستہ پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -