شاہدرہ پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 7 خواتین سمیت 7 افراد گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شاہدرہ کے علاقے میں پولیس نے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر رنگ رلیاں منانے والی تین خواتین سمیت سات افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بیگم کوٹ کے قریب واقع گھر میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ ہو رہا ہے جس پر پولیس نے گھر میں چھاپا مار چیکنگ کے دوران 3 خواتین اور چار مردوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر کے دوران تلاشی قوت بخش ادویات بھی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔