صوبائی وزیرصنعت وتجارت سے فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیرصنعت وتجارت سے فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(فلم رپورٹر):صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں ایوان صنعت و تجارت ملتان اور فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔تاجروں اور صنعتکاروں نے اپنی صنعتوں سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے صنعتکاروں اور تاجروں کو ان کے جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات بڑھانا اور نئی سرمایہ کاری لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ملتان میں چمڑے کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کو شہر سے باہر زمین کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چمڑے کی برآمدات بڑھا کر کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس کاروبار سے وابستہ تاجروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چنیوٹ کے قریب 200ایکڑ رقبے پر فرنیچر سٹی کے قیام کے لئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور فرنیچر کی برآمدات بڑھانے کے لئے بیرون ممالک ویئرہاؤسز کے قیام کا جائزہ لیا جائے۔فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد نے چنیوٹ شہر کو پاکستان کا فرنیچر سٹی قرار دینے، علاقے میں لکڑمنڈی کے قیام اور فرنیچر انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا۔


سیکرٹری صنعت و تجارت، ایڈیشنل سیکرٹری اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مزید :

کامرس -