پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو میں یونائیٹڈممبرز گروپ اور ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

    پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو میں یونائیٹڈممبرز گروپ اور ایگزیکٹو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو میں یونائیٹڈممبرز گروپ کی اور ایگزیکٹو کونسل کا مشترکہ اجلاس مقامی ریسورنٹ میں منعقد ہوا، جس میں کور کمیٹی اور ایگزیکٹو کونسل کے 80ممبران نے شرکت کی اور رہائشی ممبران نے گزشتہ چھ ماہ کا انتظامیہ کی پرفارمنس اور کام کا جائزہ لیا اور اس کے علاوہ اگلے تین مہینے میں آنیوالے پراجیکٹ بارے تفصیل سے روشنی ڈالی گئی، اس اجلاس کی صدارت انتظامیہ کمیٹی کے صدر تنویر اظہر قریشی نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری شاہد رسال نے تفصیل سے انتظامیہ کمیٹی کے ہونیوالے کامو ں،کارناموں اور پرفارمنس کی تفصیل پیش کی اور اس کے علاوہ شیخ سعید شہزاد فنانس سیکرٹری نے سوسائٹی کی فنانشیل پوزیشن کو واضح کیا، کور کمیٹی کے تمام ممبران نے انتظامیہ کمیٹی کے کاموں کو سراہا اور انہیں آئندہ الیکشن میں مکمل اعتماد اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا، اس سلسلے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ کمیٹی آنیوالے مارچ 2020ء میں الیکشن کیلئے موجودہ پینل کو رپیٹ کرے گی اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا گیا کہ ان کی شب و روز محنت اور کارکردگی کی وجہ سے آج پی سی ایس آئی آر سوسائٹی لاہور کی ٹاپ سوسائٹیوں میں شامل ہوتی ہے جہاں ممبران کے لئے تمام سہولیات اور بہتر صفائی کا انتظام اور خوبصورت پارک اور بہت سے پراجیکٹ سے اس سوسائٹی کی ویلیو میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -