لیاری سنگولین میں فائرنگ  سے گینگ وار کارندہ ہلاک

لیاری سنگولین میں فائرنگ  سے گینگ وار کارندہ ہلاک

  



کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاری سنگولین کے قریب رات کے وقت فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا تھا، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گینگ وار کا کارندہ ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہوانے والے کی شناخت معراج کے نام سے ہوئی ہے،جس کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے، پولیس کے مطابق معراج گروپ اور مخالف  زبیر چھوٹوگروپ کے کارندوں کے درمیان رات کو فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں معراج ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق معراج کی ہلاکت گینگ وار کا نتیجہ ہے، فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں لگنے سے معراج ہلاک ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر