5دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے منایا جائیگا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسکھر

5دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے منایا جائیگا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسکھر

  



سکھر(بیورو رپورٹ) ڈ سٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر عزیزاللہ عباسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر ضلع میں 5دسمبر 2019کو قومی ووٹرس کا دن منایا جائیگا۔کس میں مختلف پروگرامز بھی منعقد کیے جائینگے،جس میں عام جوگوں،سول سوسائٹی،ڈسٹرکٹ ووٹرس ایجوکیشن کمیٹی کے میمبر،میڈیا،نوجوانوں کے ساتھ سیاسی اسٹیک ہولڈر کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر کے موجب 5دسمبر بروز جمعرات صبح 10بجے سے شام 5بجے تک  سکھر پریس کلب کے سامنے ووٹرس ڈے آگاہی کیمپ لگائی جائیگی،جبکہ 11بجے صبح کو ڈسٹرکٹ کاؤنسل ہال سکھر میں سیمینار منعقد کیا جائیگا۔اسی طرح 12.45منٹس پر ضلع کاؤنسل سے سکھر پریس کلب تک واک منعقد کی جائیگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر